پی ایس ایل7:گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی انجرڈ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر محمد نواز کو "نیویکولر بون انڈیسپلیسڈ فریکچر" کا سامنا ہے۔
ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
گلیڈی ایٹرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں دو جیت کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کی ٹیم مینجمنٹ کو ٹورنامنٹ میں پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد نواز کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دیدی ہے۔
واضح رہے کہ محمد نواز پی ایس ایل کے پہلے سیزن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
Unwanted Update for QG fans:
Quetta Gladiators all-rounder @mnawaz94 has been ruled out of the remaining matches of Pakistan Super League (PSL) after suffering navicular bone undisplaced fracture.
His replacement will be announced soon.— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 11, 2022
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ میں سے دو میچز جیت کر چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ کے ابھی پانچ مچز باقی ہیں۔
ایونٹ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔