کراچی کنگز کو میر حمزہ کا ساتھ مل گیا

پی سی بی کی تکنیکل کمیٹی نےاجازت دیدی
Feb 11, 2022

شکستوں کے بھنور میں پھنسی کراچی کنگز نے میر حمزہ کو متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں کراچی کنگز کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، کنگز نے محمد عمران جونئیر کی جگہ میر حمزہ کو اسکوا ڈ میں شامل کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تکنیکل کمیٹی نے میر حمزہ کو کنگز کے اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دیدی ہے۔

اس سے قبل انجری کا شکار محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اسی طرح کنگز کو رواں سیزن میں پیسر محمد عامر کی بھی خدمات حاصل نہیں۔

پی ایس ایل7:بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے تاہم پانچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

PSL7

PSL2022

کراچی کنگز

میر حمزہ

Tabool ads will show in this div