سرووین رچرڈز نے عبدالقادر کو بہترین اسپنر قرار دیدیا
گلیڈی ایٹرز کل یونائیٹڈ کےمدمقابل آئے گی

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ووین رچرڈز نے سابق پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کو بہترین اسپنر قرار دیدیا۔
سر ویو رچرڈز نے ہفتہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کے میچ سے قبل تربیتی سیشن کے دوران اکیڈمی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "عبدالقادر میرے بہت اچھے دوست رہے وہ ایک عظیم لیگ اسپنر تھے۔ مجھے امید ہے کہ یہ اکیڈمی مستقبل میں بھی ستارے پیدا کرے گی"۔
عبدالقادر انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام پاکستان کے مرحوم اسپن لیجنڈ عبدالقادر کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں حاصل کیں، جن میں پانچ 10 وکٹیں اور 15-5 وکٹیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر اب اکیڈمی چلا رہے ہیں اور کھلاڑیوں پر کام کر رہے ہیں۔