عوام کے مسائل لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری ہیں، بلٹ ٹرین اور میٹرو بس نہیں، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ

سکھر : سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت طالبان سے مذاکرات پر غیریقینی صورتحال ختم کرے، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو مزید کئی مفت مشورے دیئے اور کہا کہ عوام کے مسائل لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری ہیں، بلٹ ٹرین اور میٹرو بس نہیں۔

سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا وزیراعظم نواز شریف کیلئے مشورے تھے کہ بھارتی وزیراعظم کی حلف بردار میں شرکت کریں، الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری کردیں۔

اپوزیشن لیڈر یہ بھی بولے کہ حکومت نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن عمل نہیں کیا، حکمراں چاہتے ہیں کہ عوام بجلی بحران پر چیختے رہیں، آپس میں لڑتے رہیں۔

لگے ہاتھ خورشید شاہ نے میڈیا اور عمران خان کو بھی مشورے دے ڈالے، ان کا کہنا تھا عوام کے مسائل مہنگائی، بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ اور امن وامان ہیں، بلٹ ٹرین اور میٹرو بس نہیں۔ سماء

CNIC

PPP

ٹویٹر

ODIs

Gaza

energy

Tabool ads will show in this div