ویڈیو: عامرلیاقت نےنکاح کےبعد دانیہ کیلئےکون ساگانا گایا؟

لودھراں میں دلہن کے گھرمیں بنائی گئی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پرگزشتہ روزسےعامرلیاقت اوران کی نئی نویلی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ چھائے ہوئے ہیں جس کا کریڈٹ بڑی حد تک خود عامر لیاقت کو جاتا ہے۔

عامرلیاقت نے 18 سال کی دانیہ شاہ سے شادی کی ہے، دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انورسےعلیحدگی کی قیاس آرائیاں طویل عرصے سےسوشل میڈیا پرزیرگردش تھیں ، بدھ کوطوبیٰ نے انسٹاگرام اورٹوئٹرپرتصدیق کی تھی کہ انہوں نے خلع حاصل کرلی ہے جس کے بعد جمعرات کو عامرلیاقت نے بھی اپنی تیسری شادی کی خبر بریک کردی۔

خلع سے متعلق بتانے والی طوبیٰ نےانسٹاگرام اورٹوئٹرپرجاری بیان میں لکھا تھا کہ, 'میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اورقریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرناپڑا'۔

دوسری جانب فالوورزکو اپنی تیسری شادی کی خوشخبری سُنانے والےعامرلیاقت نے نیک خواہشات اوردُعاوں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھاکہ وہ ایک اندھیری سُرنگ سے گزرے جو کہ ایک غلط موڑتھا۔

پی ٹی آئی اوررکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ عُمر میں ان سے 31 سال چھوٹی ہیں، دانیہ کے حوالے سے اپنی پوسٹ میں عامرلیاقت نےانہیں سادہ، پُرکشش اورڈارلنگ کہتے ہوئے بتایا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔

یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد عامرلیاقت اورتازہ بنائے گئے دانیہ کے انسٹا گرام اکاونٹ سے بھی مختلف تصاویراورویڈیوز شیئرکی گئیں،عامرلیاقت انسٹاپرشادی سے قبل دانیہ کی کئی ٹک ٹاک ویڈیوزشیئرکرتے ہوئے یہ عندیہ دے چکے تھے کہ ، 'بس چند روزباقی ہیں'۔

اس جوڑے کی ایک اورویڈیو سوشل میڈیا پربہت زیادہ وائرل ہے جس میں عامرلیاقت نکاح کے بعد دانیہ کے لیے گانا گارہے ہیں اوران کے سسرالی محظوظ ہوتے ہوئے تالیاں بجارہے ہیں۔

یہ ویڈیو لودھراں میں دانیہ کے گھرمیں بنائی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پردستیاب معلومات کے مطابق دانیہ شاہ ایک ٹک ٹاکر ہونے کے علاوہ نجی ٹی وی چینل میں بھی کام کر چکی ہیں جہاں حال ہی میں عامر لیاقت نے ایک پروگرام کی میزبانی کی تھی۔

طوبیٰ سےعامرلیاقت کی شادی کی خبر جولائی 2018 میں منظر عام پرآئی تھی جب عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران عامرلیاقت نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی۔سوشل میڈیا پرگردش کرتی خبروں کے باوجود دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی ۔

سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال سے عامرلیاقت کےدوبچے ہیں۔ سیدہ بشریٰ اقبال بھی اسکالراوردرس وتدریس سے وابستہ ہیں ، اپنا یوٹیوب چینل چلانے کے علاوہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

AAMIR LIAQUAT HUSAIN

DANIA SHAH

TUBA ANWAR

Tabool ads will show in this div