شاہ محمود نےبلاول کوناسمجھ اوربچہ قرار دےدیا

بلاول کے استاد نالائق ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ناسمجھ اور بچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو جو پرچیاں دی جاتی ہیں، وہ پڑھ دیتے ہیں۔

وزيرخارجہ شاہ محمودقريشی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ملتان میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو میں  ناسمجھی اورتھوڑابچپن باقی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلاول کے استاد نالائق ہیں اور ان کو لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں جو وہ بڑھ دیتا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محض تنقیدسےنہیں بلکہ آئينی ترميم سے بنے گا اور کیابلاول اس آئینی ترمیم کيلئےہمارےساتھ تعاون کريں گے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے بلاول بھٹو کو 19 جنوری کوخط لکھا تھا لیکن انھوں نےجواب دینےکی زحمت نہیں کی۔آج دوبارہ بلاول اورشہبازشریف کوآئینی ترمیم سے متعلق خط لکھاہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کی قسمت تبدیل کرنےاور ملک بچانے کے لیے نکل رہے ہیں، احتجاج کی مہم کو نئے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور مل کر کٹھ پتلی حکومت کا بندوبست کرنا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے تاہم آج انہوں نے ہر کسی کو چھوڑ دیا۔

SHAH MEHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div