ملک کا گردشی قرضہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
قرضے میں اضافےکی وجہ کپیسٹی پیمنٹس ہیں،وزیرتوانائی

گزشتہ 6 ماہ کے دوران گردشی قرضے میں 196روپے اضافہ کے بعد ملک کا گردشی قرضہ 2476ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دستاویز کے مطابق ماہانہ بنیاد پر گردشی قرضہ 32 ارب 66 کروڑ روپے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ6 ماہ کے دوران گردشی قرضے میں 196 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ جون 2021 میں گردشی قرضے کا حجم 2280 ارب روپے تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا تاہم موجودہ حکومت کے دور میں گردشی قرضے میں 1328 ارب روپےکااضافہ ہوا۔
وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ گردشی قرضے میں اضافے کی وجہ کپیسٹی پیمنٹس ہیں، جون تک گردشی قرضےمیں تقریبا300ارب کمی کاامکان ہے۔