یورپ کی سلامتی خطرے میں ہے، یورپی یونین

یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کی پریس کانفرنس

یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کا کہنا ہے کہ کہ یورپ کی سلامتی کو سرد جنگ کے وقت سے بھی سخت دور کا سامنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جوزف بورل یوکرین کے صورتحال سے متعلق کہا کہ یورپ میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال، سب سے دشوار دور میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری نظر ہم اس وقت سرد جنگ کے وقت سے سب سے سخت دور میں ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین سرحد پر ٹکراو بڑھنے پر ہمیں تشویش ہے لیکن ہمیں اس بات کا بھی یقین ہے کہ معاملات کو ابھی سفارتی ذریعے سے حل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ روس کے ساتھ گفتگو جاری رہنی چاہيئے، ہمیں ایک دوسرے کی تشویش کو سمجھنا ہوگا تاکہ فریقین کسی خطرناک صورتحال سے خود کو بچاسکے۔

 یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  روسی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ممبروں کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے روس کی سلامتی سے متعلق ان کی تشویش کو سمجھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

جوزف بورل کا کہنا تھا کہ میں اس خط کے جواب کےلیے ضروری ہماہنگی انجام دینے کےلیے کردار ادا کروں گا۔

RUSSIA

EUROPEAN UNION

Tabool ads will show in this div