تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کےپاس نمبرپورے نہیں، فروغ نسیم

ایم کیوایم کے عمران خان کیساتھ پیار کے رشتے ہیں

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوتے تو انتظار نہ کرتی۔

سماء کو خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حالیہ سیاسی گہما گہمی عام الیکشن کی تیاریاں ہیں اور کچھ بھی نہیں، سیاسی شور شرابا جمہوری حق ہے مگر ریڈ لائن عبور نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں اے پی سی میں شرکت کے شکریہ کے لیے ہیں۔

ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ تحریک انصاف سے ہمارا تحریری معاہدہ ہے اور عمل درآمد کے لیے یاد دہانی کراتے رہتے ہیں، لیکن ان کی جماعت وہ کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عمران خان کے ساتھ پیار کے رشتے ہیں، متحدہ اور تحریک انصاف میں دراڑیں ہوتیں تو آج میں یہاں نہ ہوتا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر کون اعتبار کرے؟ ن لیگ کے ساتھ بھی کئی مسئلے ہیں۔

faroogh naseem

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div