پی ایس ایل7:دوسرا مرحلہ، زلمی کو سلطانز کا چیلنج درپیش
میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔
کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، سلطانز پانچوں میچز میں ناقابل رہا۔
رضوان کی قیادت میں دفاعی چیمپیئن 10 پوائنٹس کے ہمراہ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قابض ہے، سیزن کے آخری 19 میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دو روز کے آرام کے بعد تمام فرنچائزز ایک بار پھر ان ایکشن ہونگی۔