کراچی: رہائشی پلاٹس کو کمرشل بنانےسے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

سپريم کورٹ کےحکم پرایف آئی اے کی تحقیقات جاری

کراچی کی سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی ميں کتنے رہائشی پلاٹس کو کمرشل بنايا گيا، رہائشی پلاٹس کو کمرشل بنانے کے دھندے ميں کون کون ملوث ہے؟ ایف آئی اے کی رپورٹ سامنے آگئی۔

سپريم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی تحقیقات کے سلسلے میں ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2006 سے 2018 تک 19رہائشی پلاٹس کو کمرشل کیا گیا جبکہ ای ڈی او ماسٹر پلان نے2006 سے 2013 تک 9پلاٹس کو کمرشل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے نے 2013 سے2018 تک10 پلاٹس کو کمرشل کیا جبکہ شارع فیصل، طارق روڈ پر رہائشی پلاٹس پر بڑے کمرشل پروجیکٹس بنائے گئے۔

ایف آئی اے

سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی

سپريم کورٹ

Tabool ads will show in this div