لتا منگیشکر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کرگئیں؟

لتا منگیشکر گزشتہ دنوں 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں


لتا منگیشکر گزشتہ دنوں 92 برس کی عمر میں ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں، تاہم انہوں نے اپنے کامیاب کیرئیر سے کروڑوں کی دولت بھی کمائی۔

لتامنگیشکر6 فروری کو 92 سال کی عمرمیں چل بسی تھیں، پورےاعزاز کے ساتھ اداکی جانے والی اُن کی آخری رسومات میں وزیراعظم نریندرمودی سمیت ملک بھرسےمعروف شخصیات نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ کےکنگ خان شاہ رُخ ب، ودیا بالن سمیت دیگربھی شامل تھے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپوڑٹ میں مختلف رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلٹی کی صورت میں ملتے تھے۔میڈیا کی بعض رپورٹ میں لتا منگیشکر کے کل کی اثاثوں کی مالیت 360 کروڑ بتائی گئی تو کچھ میں 108 سے 105 کروڑ کا ذکر ملتا ہے۔

انہوں نے 13 سال کی عمر میں پہلے گانے سے 25 روپے کمائے تھے، مالی آسودگی کے باوجود بھارتی گلوکارہ نے زندگی کے بارے میں اپنا رویہ نہیں بدلا، وہ اپنے لائف سٹائل کے ساتھ آخری وقت تک جڑی رہیں۔

لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا،انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں ہی شیورلیٹ خریدی، ان کے گیراج میں ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز بھی تھی۔

بھارت میں پرستش کی حد تک پسند کی جانے والی لتا منگیشکر کو حکومت کی جانب سے 1969 میں ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ بدما بھشن ، 1999 میں دوسرے بڑے سول ایوارڈ پدما ویبھشن اور 2001 میں سب سے اعزاز بھارت رتنا سے نوازا گیا۔

Property

lata mangeshkar

Tabool ads will show in this div