محکمہ موسمیات کی سندھ کےکئی شہروں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
دباؤ اپنی کم شدت کے ساتھ جنوبی بلوچستان پر برقرار ہے
محکمہ موسمیات نے سندھ کے کئی شہروں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآپریشن مقصود حسین سومرو نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک دباؤ اپنی کم شدت کے ساتھ جنوبی بلوچستان پر برقرار ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہوا کے اس دباؤ کا پھیلاؤمغربی سندھ تک پہنچ رہا ہے اور اس کے زیر اثر آج شام تک دادو،لاڑکانہ،جیکب آباد،شکارپور،سکھر،جامشورو اور کراچی کے اضلاع میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں منگل کی صبح کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔