اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

گزشتہ رات سے فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے

Expressway Firing Upd ISB 08-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/Expressway-Firing-Upd-ISB-08-02.mp4"][/video]

اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے سروس روڈ پر گاڑی کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جہانگیر اور کمال کے نام سے ہوئی، مرنے والے دونوں افراد کا تعلق نواحی علاقے شکریال سے ہے۔

تھانہ کھنہ کے علاقے میں گزشتہ رات سے فائرنگ کا تیسرا واقعہ پے۔

پہلے واقعہ ميں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا، دوسرے واقعہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا اور فائرنگ کے تیسرے واقعے میں دن دیہاڑے 2 شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔

اسلام آباد

Tabool ads will show in this div