کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
Feb 08, 2022

Pakistan Chuowk Rain Khi Vo 08-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/KHI-II-CHUNDIGARH-ROAD-RAIN-08-02.mp4"][/video]

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، بہادر آباد، طارق روڈ، جیل چورنگی، نیپا چورنگی، شہید ملت روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tabool ads will show in this div