وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کےدورےپر پہنچ گئے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج نہیں ہوگا
PM-Imran-Khan-arrives-in-Karachi-All-set-to-unveil-a-massive-development-plan-for-the-city-of-lights-Trendinginsocial.com_
فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

کوئٹہ آمد کے پروزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے سمنگلی ائیر بیس پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم اور وزیراعلی بذریعہ ہیلی کاپٹر نوشکی روانہ ہوگئے۔وزیراعظم نوشکی ایف سی کیمپ کا دورہ کریں گے اور ایف سی افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کرینگے۔

سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، دیگر وفاقی وزراء، ارکان قومی اسمبلی اور معاونین خصوصی بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث آج وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم آج کوئٹہ کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div