عثمان خالدبٹ اورعثمان مختار کا وائے ناٹ ڈانس چیلنج دیکھیں

اداکارہ صرحا اصغر نے بھی یہ چیلنج قبول کرلیا

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ اور عثمان مختار نے وائے ناٹ ڈانس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنے ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکار عثمان خالد بٹ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے دوست فنکار عثمان مختار نے وائے ناٹ ڈانس چیلنج قبول کرلیا ہے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے عثمان مختار کے ہمراہ طٰہٰ ملک کے گیت سوہنا تو پر ڈانس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی چیلنج قبول کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ اس دھن پر کون اچھا رقص کرسکتا ہے۔

اسی ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے اداکارہ سرحا اصغر نے بھی یہی ڈانس چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ۔

اداکاروں کے اس چیلنج کو سوشل میڈیا پر نہ صرف مداحوں نے بلکہ ساتھی فنکاروں نے بھی سراہا۔

USMAN KHALID BUTT

USMAN MUKHTAR

WHY NOT DANCE

Tabool ads will show in this div