شايد شہزاد اکبر کو سسٹم کی سمجھ نہيں تھی، زلفی بخاری

عمران خان کے مطابق شہزاداکبر پرفارم نہيں کرپائے،زلفی بخاری
Feb 07, 2022

تحريک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر عمران خان کے مطابق پرفارم نہيں کرسکے۔ لوگوں کو ہم سے اميد تھی کہ شايد پيسے واپس آئيں گے اگر پيسے نہ آئے تو نوازشريف ہي واپس آجائيں ليکن شہزاداکبر اسے نہيں سنبھال سکے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو اکيلے ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے، وزيراعظم کو غلط رپورٹ دينے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ زبردست کام کی رپورٹ دينے والے سامنے آئيں،ان کی بھی چھٹی ہونی چاہيے، شہزاداکبر کی ناکامی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہيں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے سابقہ مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے 24 جنوری  کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور قانون محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کی معاونت جاری رکھیں گے۔

PTI

ZULFI BUKHARI

SHAHZAD AKBAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div