سلطان کی کہانی،ارطغرل کی کامیابی کےبعد پی ٹی وی کااعلان

پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر گزشتہ شب شہرہ آفاق ترک سیریز 'ارطغرل غازی' کے پانچویں سیزن کی آخری قسط نشر کی گئی جس ۔
سال 2020 کے ماہ رمضان سے معروف ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کو اردو زبان میں نشر کرنا شروع کیا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے اس ڈرامے کے 5 سیزن دکھائے گئے تاہم گزشتہ روز یہ ڈرامہ اختتام پذیر ہوگیا۔
اس ڈرامے کے اختتام کے بعد پی ٹی وی کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 9 فروری سے پایہ تخت سلطان عبدالحمید کو نشر کیا جائے گا، یہ ڈرامہ ہر بدھ سے اتوار کو رات 7 بج کر 55 منٹ پر نشر ہوگا۔
ارطغرل غازی کی تاریخی کامیابی کے بعد، پی ٹی وی لا رہا ہے
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) February 6, 2022
کہانی ایک سُلطان کی جسے عشقِ رسول ﷺ کی سچی لگن ہے۔
امت مسلمہ کی تاریخ کا ایک درخشاں باب
پایہ تخت، سلطان عبدالحمید (اردو زبان میں)
بدھ 9 فروری سے، ہر بدھ سے اتوار رات 7:55 صرف پٰی ٹی وی ہوم پر#PayiTakhtUrduPTV pic.twitter.com/4CQNDVG9XU
ترکش ریڈیو ٹیلی ویژن (ٹی آرٹی) نے یہ ڈرامہ 2017 میں نشر کرنا شروع کیا تھا جس کے 5 سیزن بنائے گئے اور اس کا اختتام 2021 میں ہوا۔
یہ ڈرامہ عثمانی سلطنت کے سلطان عبدالحمید دوئم کی زندگی پر مبنی ہے جو 1876 سے 1909 تک اس ریاست کے سلطان رہے تھے، انہیں عثمانی سلطنت کا آخری بااختیار سلطان بھی مانا جاتا ہے۔
ڈرامے میں ان کے عہد کے آخری 13 برسوں کی کہانی بیان کی گئی ہے، سیریز میں یورپی ممالک اور یہودیوں کی سازشوں کو دکھایا گیا ہے۔