کراچی:بلدیہ شرقی میں مختلف مقامات پر بیوٹیفیکیشن کےکام جاری

ڈائریکٹر پارکس جمشید زون ظفر اقبال اپنی نگرانی میں یہ کام خود کروارہے ہیں۔
Feb 07, 2022

کراچی میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایات پر مختلف مقامات پر بیوٹیفیکیشن کے کام جاری ہے۔

کراچی کے علاقے محمودآباد میں چوراہے اور سندھی مسلم سوسائٹی میں گرین بیلٹس کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔ڈائریکٹر پارکس جمشید زون ظفر اقبال اپنی نگرانی میں یہ کام خود کروارہے ہیں۔

چوراہے کو خوبصورت بنانے سے قبل سول ورکس کے لحاظ سے تعمیراتی کام کئے جارہے ہیں، سوسائٹی چوراہے پردلکش اور جاذب نظر پھولوں کو لگایا جارہا ہے، جس سے سوسائٹی چورنگی دلکش مناظر پیش کر رہی ہے۔

سپریٹینڈنٹ انجنئیر بی اینڈ آر سلمان میمن اور ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو مذکورہ جگہوں پر سول ورکس اور روشنیوں کے انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے پر مامورہیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے اپنے بیان میں کہا  کہ محکمہ جات بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ ضلع شرقی میں بیوٹیفیکیشن کے کاموں کے ساتھ مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی خدمات پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔

کراچی