کچابادام: وائرل ٹرینڈ کے پیچھے کون؟

برازیلین باپ بیٹی کےڈانس نےسب کی توجہ سمیٹی

کہتے ہیں قسمت کبھی بھی، کہیں پربھی اورسب سے بڑھ کرکسی پربھی مہربان ہوسکتی ہے، بھارتی مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مونگ پھلی فروش پریہ بات حُرف بہ حُرف صادق آتی ہے۔

حال ہی میں سری لنکن گلوکارہ یوہانی ڈی سلوا نے اپنے گانے ' مانیکے میگے ہیٹے ' سے عالمگیرشہرت حاصل کی تھی، گانا بلاشبہ بہت اچھا تھا لیکن یوہانی چونکہ پروفیشنل گلوکارہ ہیں توان کی محنت رنگ لائی لیکن بھوبن بدیاکرنامی مونگ پھلی فروش کا گلیوں میں گھومتے پھرتے یہ گانا ایساوائرل ہواکہ زبان زدعام ہے۔

گانے 'کچابادام' پرڈانس چیلنج ٹک ٹک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرمقبول ترین ہے جہاں سبھی اپنی صلاحیتوں کےجوہردکھاتے ہوئے اپنی ویڈیوزشیئرکررہے ہیں۔

حال ہی میں اس گانے پربرازیل سے تعلق رکھنے والے ایک باپ بیٹی کی ویڈیو نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی جس میں انجان زبان کے باوجود ان کی ڈانس مووز اور محظوظ ہونا سبھی کوبھاگیا اور جو لوگ اس ٹرینڈ سے متعلق نہیں جانتے تھے انہوں نے بھی جان لیا کہ 'کچا بادام' دراصل ہے کیا۔

گانے کی ویڈیوپہلی باربھوبھن کی آوازکے ساتھ 29 نومبر 2021 میں وائرل ہوئی تھی، جسے اب تک 2 کروڑسے زائد افراد ایکھ چکے ہیں۔

بھوبھن کوہرگزاس بات کااندازہ نہیں تھا کہ مونگ پھلی فروخت کرنے کیلئے بنایاجانےوالا یہ گانا اتنا مقبول ہوگا، تاوقتیکہ سُننے والوں میں سے کسی ایک نے اُن کی ویڈیوسوشل میڈیا پراپ لوڈ کی اور بھوبھن راتوں رات ایک عام مونگ پھلی فروش سے 'اسٹار' بن گئے۔

بھوبن بدیاکرکاتعلق مغبی بنگال کے کرلجورری گاؤں سے ہے، حال ہی میں ٹائمزآف انڈیا کودیے جانے والے انٹرویومیں بھوبھن نے اس بات پرانتہائی خوشی کا اظہارکیا کہ معروف سیلیبرٹیزسمیت سبھی نے ان کے گانے کو اتنا پسند کیا۔

یہ گانا یو ٹیوب پرری مکس ورژن میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں بھوبھن کےعلاوہ ایک اورگلوکاربھی ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/2SeY-5hl-IU"]

بھوبھن کا کہنا ہے کہ ، ' میں نے ابھی دوسری بارکلکتہ دورہ کیا جہاں ملنے والی محبت اور بےپناہ حوصلہ افزائی سےآنکھوں میں آنسو آگئے، اور سب سے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میں اب صرف ایک مونگ پھلی فروش نہیں ہوں'۔

کچابادام کے تخلیق کار بھوبھن جوانی میں گانے کا شوق رکھتے تھے لیکن غم روزگار نے اسے پروان نہ چڑھنے دیا اس لیے وہ اس بات پربھی بہت خوش ہیں کہ ری مکس ورژن سے اُن کاگلوکاربننے کاخواب بھی پورا ہوا۔

KACHA BADAM

Bhuban Badyakar

VIRAL TREND

DANCE،

Tabool ads will show in this div