پی ایس ایل:12سال سےکم عمر بچےمیچ دیکھ سکیں گے

این سی او سی نے اجازت دیدی
Feb 07, 2022

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 12 سال سے کم عمر شائقین کو بھی میچ دیکھنےکی اجازت دیدی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت (آج) 7 فروری بروز پیر کے روز اجلاس ہوا جس میں کوویڈ کیسز کی تعداد میں کمی کے پیش نظر 12 سال سے کم عمر شائقین کو بھی میچ دیکھنےکی اجازت دی گئی۔

این سی او سی کے مطابق 16 فروری سے اسٹیڈیم میں 100 فيصد شائقین کو آنےکی اجازت ہوگی تاہم ویکسین شدہ افراد ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

پی ایس ایل7:شائقین کرکٹ کی تعداد بڑھائےجانے کا امکان

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این سی او سی سے درخواست کی گئی تھی کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے شائقین کرکٹ کی تعداد کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میچ دیکھنے نہیں آسکتے تھے۔

کوویڈ سے متعلق ہدایات

اسٹیڈیم آنے والے بارہ سال سے زائد عمر افراد کے مکمل ویکسینیشن ہونا لازمی ہوگا۔

اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

پی ایس ایل7:شائقینِ کرکٹ کیلئے بری خبر

واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ

شائقین کرکٹ

Tabool ads will show in this div