جیسن رائے کی گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں واپسی
کوئٹہ کو بڑا ریلیف مل گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے قبل بڑا ریلیف مل گیا۔
کوئٹہ جارح مزاج بلےباز جیسن رائے نے اہم مقابلے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ انگلش کرکٹر اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بھی مکمل تیار ہیں۔
گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر قابض ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 4 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ تین میں انہیں شکست جبکہ واحد فتح کراچی کنگز کے خلاف حاصل ہوئی ہے جو لگاتار 4 شکستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں انگلش بلےباز کوئی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے البتہ انہوں نے 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 26 کی اوسط سے 130 رنز بناکر ٹاپ اسکورر تھے۔