سعد رضوی نے اپنا ولیمہ یتیم خانے میں بچوں کیساتھ منایا

بچوں کیساتھ کھانے کا بھی اہتمام کیاگیا

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے لاہور کے یتیم خانے میں اپنا ولیمہ بچوں کے ہمراہ منایا۔

ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق سعد رضوی نے دارالشفقت یتیم خانہ میں دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی، اراکین مجلس شوریٰ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔

میڈیا سے گفت گو میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے دعوت ولیمہ کا اہتمام یہاں دارالشفقت یتیم خانہ میں رکھا گیا ہے، مجھے ان بچوں کے درمیان آکر اور ان کے ساتھ کھانا کھا کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میری طرف سے ولیمے کی تقریب ہوگئی، دوسری تقریب کا اہتمام علامہ خادم حسین رضوی کے چاہنے اور نظریہ سے پیار کرنے والوں کی طرف سے ہے، انشاء اللہ وہاں بطور مہمان شرکت ہوگی۔

SAAD RIZVI

سعد رضوی

ولیمہ

Tabool ads will show in this div