پی ایس ایل7:سلطانز کا زلمی کو 223رنز کا ہدف

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 223 رنز کا ہدف دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ملتان سلطانز نے جارحانہ بلےبازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 222 رنز کو پہاڑ کھڑا کردیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اپنر شان مسعود نے 35، صہیب مقصود نے 25 رنز بنائے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں کپتان محمد رضوان نے اپنی فارم کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 52 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ٹم ڈیوڈ نے انکا کپتان کو بھرپور ساتھ دیا اور محض 19 گیندوں پر 51 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 214 تک پہنچادیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کپتسن وہاب ریاض مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے انہوں نے 4 اوورز میں 55 رنز دئیے۔

پشاور زلمی

کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل (وکٹ)، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، شعیب ملک، ایس ای ردرفورڈ، بی سی جے کٹنگ، محمد عمر، ثاقب محمود، عثمان قادر اور سلمان ارشاد

ملتان سلطانز

کپتان محمد رضوان، شان مسعود، جانسن چارلس، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، انور علی، عباس آفریدی، بلیسںنگ موزاربانی اور عمان طاہر

Multan Sultans

Peshawar Zalmi vs Multan Sultans

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div