پری زاد چائے والا ہوتا تو یوں ہوتا

ویڈیوآپ کوہنسنے پرمجبور کردے گی

حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والا ڈرامہ سیریل ' پری زاد' اپنے موضوع اور عمدہ کردار نگاری کے باعث ناظرین کے ذہنوں پرانمٹ نقوش چھوڑ گیا، سوشل میڈیا پرتاحال اس ڈرامے کے چرچے ہیں۔

مرکزی کرداراحمد علی اکبرکا کردارتو کسی تعارف کا محتاج نہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ عروہ حسین ، صبورعلی، عشنا شاہ ، مشال خان ، یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز سمیت اس ڈرامے کا ہرکردارانگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ نظرآتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی معاشرے میں نظرانداز کیے جانے والے انسان کی جدوجہد پرمبنی تھی جوخود کو ثابت کرنے کے لیے نکلتا ہے اوراپنے بل بوتے پرمحنت وعزم کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔

ویڈیو کری ایٹرعدیل اے ڈی نے اس ڈرامے کے سب سے اہم اور مرکزی کردار پری زاد (احمد علی اکبر) کے ساتھ کچھ نیا تجربہ کرتے ہوئے پُرمزاح ویڈیو اور او ایس ٹی ریلیز کیا ہے۔

دس منٹ 10 سیکنڈ کی ویڈیو میں ڈرامے کے اہم مناظر کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں نیا رنگ دیا گیا ہے جہاں پری زاد کی بیچارگی پرترس آنے کے بجائے آپ محظوظ ہوتے ہوئے قہقہے لگانے پرمجبور ہوجائیں گے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/_bx77go5RVg"]

اس کے علاوہ اسرار کا گایا ہوا ' نہ پوچھ پری زادوں سے یہ ہجرکیسے جھیلا ہے ' کی جگہ آپ کی سماعتوں پر ' نہ پوچھ پری زادوں سے، یہ خان کیسے جھیلا ہے' بھی خوشگوار اثرڈالے گا، نیا گانا عمیر مان نے گایا ہے۔

انسٹاگرام اور یوٹیوب صارفین نے اس منفرد کاوش کو سراہتے ہوئے لکھا کہ جتنا بہترین ڈرامہ تھا اتنی ہی بہترین پیروڈی بھی ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/wwhvZG9DWko"]

گزشتہ سال جولائی سے نشرکیے جانے والا پری زادحالیہ ڈراموں میں سب سے زیادہ زیربحث رہا،جس نے اپنی منفرد کہانی کی بدولت ناظرین اورناقدین کو اپنی طرف بھرپورطریقے سےمتوجہ کیا ، کاسٹ کی پرفارمنس کوسراہنے کے علاوہ مقبولیت کا اہم سبب چھوٹی اسکرین پرحاوی محبت کی تکون کے رجحان سے کچھ الگ دکھانا بھی ہے۔

پری زاد ہاشم ندیم کے اسی نام سے لکھے جانے والے ناول پر مبنی ہے جس کے ڈائریکٹرشہزاد کاشمیری تھے۔ ہاشم ندیم کے کریڈٹ پراس سے قبل ‘ خدا اورمحبت ‘ اور ‘رقص بسمل ‘ جیسے ڈرامے ہیں۔

PARODY

Chai wala

Ahmed Ali Akbar

PARIZAAD

AHSAN AD

Tabool ads will show in this div