پشاورزلمی پر بغیراجازت لوگو کاپی کرنے کا الزام

پاکستان سُپرلیگ سیزن 7 پورے جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے اورمیچزکے ساتھ ساتھ شائقین ٹیموں کے آفیشل ترانوں اور ویڈیوز سے بھی بھرپورلطف اندوزہورہے ہیں۔
اس دوران احتشام علی نامی پاکستانی گرافکس ڈیزائنرکا ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ٹیم پشاور زلمی نے اجازت لیے بغیراُن کا لوگو ڈیزائن کاپی کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر احتشام علی نے لکھا، ' میں حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ شیئرکرناچاہتا ہو، کچھ روزقبل میرے علم میں آیا کہ پاکستان کا سب سے مشہوربرانڈ (پی ایس ایل کرکٹ فرنچائز) پشاورزلمی میری اجازت کے بغیر تقریباً ایک سال سے میرامارخورڈیزائن کاپی کرکے بطوراپنامال تجارت استعمال کررہے ہیں '۔
Aoa,
— ahtisham ali (@ahtisham420) February 2, 2022
I would like to share an incident that recently happens. Few days ago I came to know that one of the most famous Pakistani brand( PSL cricket franchise) called "Peshawar zalmi" is selling my markhor design for almost one year as their merchandise without my permission pic.twitter.com/RUPgFasluC
گرافک ڈیزائنر نے ٹویٹ میں مارخور لوگو ڈیزائن اور گلوکار فرحان سعید کی تصویرشیئرکی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے لوگو والی شرٹ پہن رکھی ہے۔
فرحان سعید نے فورٹیٹیوڈ بینڈ کے ساتھ پشاورزلمی کا ترانہ ' ہرقدم ہے زلمی' گایا ہے جس میں ہانیہ عامراورعلی رحمان بھی شامل ہیں۔
My Design link:https://t.co/9U01aovGcU
— ahtisham ali (@ahtisham420) February 2, 2022
My Design on Peshawar zalmi merchant:https://t.co/s2z7thQPci
Peshawar zalmi merchant video ad:https://t.co/Tl5QKNMUBs
احتشام علی کی ٹویٹس پرصارفین نے اپنے تبصروں میں لکھا کہ انہیں کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پشاورزلمی آفیشلزسے جواب طلب کرنا چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گرافکس ڈیزائنر کو اُن کا ڈیزائن کاپی کرنے پر درخواست دائرکرنی چاہیے اورپشاور زلمی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔
تاحال زلمی کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا۔