آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرمل گئے، اسٹیٹ بینک
زرمبادلہ ذخائر 23 ارب ڈالر ہوگئے، مرکزی بینک

انٹرنيشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کيلئے قرض پروگرام کي چھٹي قسط جاری کردی، زرمبادلہ ذخائر 23 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کامیاب،آئی ایم ایف نے پاکستان کاقرض پروگرام بحال کردیا
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈ کے ایک ارب ڈالر پیر کو پاکستان کو موصول ہونگے
واضح رہے کہ 2 فروری کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے شرائط پوری کرنے پر پاکستان کا قرض پروگرام بحال کرنے کی منظوری دی تھی۔