تھیٹر میں تلخ کلامی پرفائرنگ، اسٹیج اداکار اور ڈانسر قتل
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد ورثاء کے حوالے

راولپنڈی کے سی روز تھیٹر میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر نویدالحسن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع سی روز تھیٹر میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں اسٹیج ڈانسر نوید الحسن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈانس پارٹی کےدوران تلخ کلامی پرملزم نےفائرنگ کرکےقتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فائرنگ کرنے والے ملزم عمران وینس کو مبینہ طور پر فرارکرانےمیں ملوث ہے۔۔
Stage Dancer Murder
تبولا
Tabool ads will show in this div