نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو50 کروڑروپے ہرجانےکانوٹس بھيج ديا

اس سےقبل شرمیلافاروقی نےبھی اداکارہ کو لیگل نوٹس بھیجا تھا


سوشل میڈیا پر پيپلزپارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی کی والدہ کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے تنازع پر اداکارہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کوپچاس کروڑروپے ہرجانے کانوٹس بھيج ديا ہے۔

شرميلا فاروقی کو بھيجے جانے والے نوٹس ميں اداکارہ ناديہ خان کا کہنا ہے کہ شرمیلافاروقی نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی۔

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کا ذاتی نمبر پبلک کرکے بددیانتی کی، ذاتی نمبر پبلک کرنا الیکٹرانک کرائم قوانین کی خلاف ورزی ہے،جھوٹی اور بے بنیاد مہم چلا کر نادیہ خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایاگيا۔

نوٹس کے مطابق شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان پر جھوٹے الزامات لگائے، شرمیلا فاروقی فوری طور پر نادیہ خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کروائی تھی جبکہ 29 جنوری کو شرمیلا فاروقی کی قانونی ٹیم نے اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کو 5 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

نادیہ خان نے کچھ دن قبل شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں ایک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی عمر رسیدہ والدہ سے میک اپ، لباس اور زیورات سے متعلق سوال کیے گئے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر خوب تنقید بھی کی گئی۔

Sharmila Farooqui

Nadia Khan

Tabool ads will show in this div