آئی پی ایل کیلئے سلطانز کے ہیڈکوچ نے پی ایس ایل چھوڑ دی

دوسرے مرحلے میں 16 فروری کو ٹیم جوائن کرینگے

ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میگا نیلامی میں شرکت کیلئے پاکستان سپر لیگ کو چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق بلے باز کو نئی آئی پی ایل فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، ملتان سلطانز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلاور 13 فروری کو پاکستان واپس آئیں گے۔

محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہیڈکوچ کے بغیر میدان میں اترے گی جبکہ 10 دن تک انہیں کوچ ساتھ میسر نہیں ہوگا۔

کرکٹ پاکستان کے مطابق فلاور 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں ملتان سلطانز نے گزشتہ سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ رواں سیزن میں بھی وہ اپنے چاروں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں۔

Indian Premier League

Multan Sultans

PSL 7

ملتان سلطانز

ہیڈکوچ

اینڈی فلاور

Tabool ads will show in this div