سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی

بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/SC-Bomb-beeper.mp4"][/video]

کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی، پولیس نے اطلاع دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عمارت میں بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ ( بی ڈی یو ) کراچی رجسٹری پہنچا تھا۔ عملے کی جانب سے کمرہ عدالت اور برانچز کی سرچنگ کی گئی، جب کہ ملازمین سے کمرے خالی کرالیے گئے تھے۔

سرچنگ کے دوران کراچی رجسٹری میں کچھ دیر کیلئے دفتری امور معطل رہے، سرچنگ کے دوران سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی تھی۔ رینجرز کی جانب سے بھی میٹل ڈیٹکٹر اور سراغ رساں کتے کی مدد سے سرچنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کراچی کی اہم شاہراہ ایم آر کیانی روڈ اور ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کے سنگم پر واقع ہے۔ اس عمارت کے سامنے شاہین کمپلیکس ہے، جب کہ قریب ہی آرٹس کونسل کی عمارت بھی موجود ہے۔

یہ علاقہ کراچی کا بزنس حب اور مصروف ترین علاقہ ہے، جو آئی آی چندریگر روڈ سے منسلک ہے۔ یہ تمام علاقہ ریڈ زون میں شامل ہے۔

نوٹ : یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات شامل کی جائیں گی

bomb threat

SUPREME COURT سریم کورٹ، بم

Tabool ads will show in this div