آئی ایم ایف قرض پروگرام بحالی،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان

انڈیکس میں 104 پوائنٹس کی تیزی

آئی ایم ایف قرض پروگرام بحالی کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں آج بروز جمعہ دوران ٹریڈنگ 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران 104 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 11 بج کر 53 منٹ پر 100 انڈیکس 45 ہزار  967 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 1.78 فیصد اضافے سے 17.76 روپے، سٹی فارما لمیٹڈ کی قیمت 1.03 فیصد اضافے سے 39.40 روپے ہوگئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کی قیمت 0.86  فیصد کمی سے 2.31 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بحالی کے بعد عالمی ادارے نے قرض کی 1 ارب ڈالر کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی ہے جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور حصص کی خرید کا رجحان زیادہ ہے جس کے پیش نظر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے 2 روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے اپنے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد 10 ماہ کے تعطل کے بعد 1 ارب ڈالر کی قسط جلد مل جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی بجٹ کے ذریعے مختلف شعبوں کو حاصل 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ یا مراعات واپس لینے کا بھی کہا تھا، اسی ضمن میں حکومت مرکزی بینک کی خود مختاری بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری بھی لے چکی ہے۔

آئی ایم ایم ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس نے پاکستان کیلئے قرض کی اگل قسط کی منظوری دی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2019ء میں 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام طے پایا تھا، جس کے 2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، مزید 1 ارب ڈالر ملنے کے بعد رقم 3 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

PSX

آئی ایم ایف قرض پروگرام

پی ایس ایکس

Tabool ads will show in this div