بلوچستان آپریشن، شہید کیپٹن بلال کی نماز جنازہ ادا
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/Captain-Bilal-Namaz-e-Janaza-Fsd-04-02.mp4"][/video]
بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایف سی کیمپ میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں شہید کیپٹن بلال خلیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
شہید کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی نماز جنازہ آبائی علاقے فیصل آباد میں بابا قائم سائیں دربار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیزوں، اہل علاقہ، فوجی افسران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شہید کے جسد خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔
قبل ازیں پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کا سوشل میڈیا پر آخری پیغام بھی وائرل رہا۔ بلال خلیل کی جانب سے انسٹاگرام پر شہادت سے محض 7 گھنٹے قبل اسٹوری شیئر کی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی آخری انسٹاگرام اسٹوری کی تصویر زیر گردش رہی۔ اسٹوری میں کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے لکھا تھا کہ ’درود شریف پڑھیں اور اسے شیئر کریں، تاکہ تمام اجر آپ کا ہو۔‘
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔
حملے کے نتیجے میں نوشکی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 4 اہلکار بھی شہید ہوئے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کو پسپا کرنے والی بہادر فورسز کو سلام، قربانیاں دینے والی فورسز کے پیچھے قوم متحد ہے۔
Captain Dr. Bilal Khalil Embraced Shahadat last night 😭😭😭
— Usama Anjum (@PunjabiScouser) February 3, 2022
2nd pic is the status he put up 7 hours before the news of his shahadat came .... Allah Jannat me jagaa ataa farmaye.... 🙏🙏🙏 pic.twitter.com/1CoT3zyaDZ