شام میں امریکی فوجی آپریشن میں داعش کا سربراہ ہلاک

ابو ابراہیم الہاشمی کی موت سے دنیا زیادہ محفوظ ہو گئی، جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ شام میں امریکی فوج کے ایک خصوصی آپریشن میں مارا گیا ہے۔

جمعرات 3 فروری کو ایک ٹویٹر پیغام میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی فورسز نے ایک آپریشن میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے، ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی موت سے دنیا زیادہ محفوظ ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات شمال مغربی شام میں امریکی مسلح دستوں نے میرے حکم پر انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی میں حصہ لیا، جو کامیاب رہی۔ کارروائی کا مقصد امریکی عوام اور ہمارے اتحادیوں کی حفاظت اور دنیا کو زیادہ محفوظ بنانا تھا۔

ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کے مطابق داعش کے سربراہ الہاشمی القریشی نے شمال مغربی شام میں امریکی اسپیشل فضائی فورسز کی طرف سے رات کے وقت کیے گئے ایک آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس سرکردہ امریکی اہلکار نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران ابو ابراہیم نے اپنی جان لینے کے لیے جو زور دار بم دھماکا کیا، اس کے نتیجے میں اس کے اہل خانہ بھی مارے گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

صدر بائیڈن نے بعد ازاں اپنے ایک دوسرے بیان میں کہا کہ اس آپریشن کے دوران ممکنہ شہری ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم رکھنے پر پوری توجہ دی گئی تھی۔ آپریشن میں کوئی امریکی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

US president

syria crisis

داعش

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div