نوشہرہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شھید،ایک زخمی

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں پولیس چیک پوسٹ پر کار سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق جلوزئی کے علاقے میں اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر دوران تلاشی ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

حکام کے مطابق فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی فیاض خان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ  سجاد خان اور استغفراللہ شدید زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو علاج کےلیے فوری طور پبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر کانسٹیبل سجاد خان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس میں پولیس افسران کے علاوہ علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Noshehra

KP police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div