کراچی:سال کی سب سےبڑی ڈکیتی، لاہور کا سنار لُٹ گیا

موٹر سائیکل سوار ڈاکو  نقدی سے بھرا بیگ لے کر فرار

کراچی کے علاقے صدر میں ڈاکو لاہور سے تعلق رکھنے والے سنار 24 سالہ ابوبکر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سنار آدھی رات کو ساڑھے 3 کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ ایک رکشے صدر کے گولڈ مارکیٹ پلازہ سے رقم کی وصولی کے بعد کینٹ اسٹیشن جارہا تھا۔ دائود پوتہ روڈ سے ہی تعاقب  کرنے والے موٹر سائیکل سواروں نے نصرت بھٹو  انڈر پاس میں  راستہ روکا، ڈرائیور کی بدحواسی کی وجہ سے رکشہ بھی الٹ گیا اور موٹر سائیکل سوا ڈاکو  نقدی سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

واردات کے دوران ابوبکر کا ملازم  لقمان بھی اس کے ساتھ تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کو رقم کی موجودگی کا اچھی طرح علم تھا اور انہوں نے بیگ کے علاوہ کوئی اور چیز چھیننے کی کوشش نہیں کی۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ سناروں  کا اتنی رقم کے ساتھ  سفر کرنا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ ڈکیتی کا مقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جن تاجروں سے ابوبکر نے رقم وصول کی تھی ان کے اور ملازمین کے بیانات لئے جائیں گے جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کی جارہی ہیں۔

street crimes in karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div