امریکی خاتون بن کرپاکستانیوں کو لوٹنے والا نائیجیرین باشندہ گرفتار

امریکی خاتون حقیقت میں نائجیرین مرد نکلا

سوشل میڈیا پر امریکی خاتون بن پاکستانیوں کو لوٹنے والے نائیجرین باشندے کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ملزم نے امریکی خاتون بن کر کئی پاکستانی مردوں کو شادی کا جھانسہ دیا اور پیسے لوٹے، ایف آئی اے نے مظلوم شہری کی درخواست پر کارروائی کی تو امریکی خاتون  کی یہ تصویر سامنے آئی۔ ملزم پہلے بھی سائبر کرائم میں سزا بھگتاچکا ہے۔

پاکستانی مردوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے فیصل آباد کو اس وقت دھچکا لگا جب پتہ چلا کہ فراڈ کرنے والی کوئی خوبصورت امریکی لڑکی نہیں، بلکہ نائیجرین لڑکا ہے جو کئی افراد کو شادی کے جال میں پھنسا چکا ہے۔

ارمانوں پر پانی پھیرنے والے رابرٹ کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا تو وہ بدیسی کے بجائے دیسی زبان بولنے لگا، لوٹیرے گینک میں اور کون کون ملوث ہے سائبرکرائم نے تلاش شروع کر دی۔

CYBER CRIME

FIA officials

FIA Cyber crime

Tabool ads will show in this div