این جی اوز بیرونی ممالک کیلئےکام کرتی ہیں،وزارت اقتصادی امور

قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں حکام کی بریفنگ
Feb 03, 2022
Parliament House

وزارت اقتصادی امور کے مطابق تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ این جی اوز بیرونی ممالک کیلئے کام کرتی ہیں۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ غیرملکی سفارتخانے این جی اوز کے اکاؤنٹس میں رقوم ڈالتے ہیں اور وہ این جی اوز پھر انہی بیرونی ممالک کےلیے کام کرتی ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی این جی اوکو ہم کلین چٹ نہیں دے سکتے، وزارت اقتصادی امور نے این جی اوز کی کارکردگی اور رجسٹریشن کے معاملے سے بھی ہاتھ اٹھادیئے۔

بریفنگ کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ فيٹف شرائط کی وجہ سے وزارت اقتصادی امورکو یہ کام دیا گیا تھا ورنہ این جی اوزکی نگرانی وزارت داخلہ اورتخفیف غربت ڈویژن کرتی ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جو این جی اوز باہر سے رقوم ليکرکام کررہی ہیں انھیں روک نہیں سکتے، کابینہ میں سمری لائی اس معاملے کو وزارت اقتصادی امورسے الگ کريں۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کی کارکردگی کو جانچنا اقتصادی امور کی وزارت کا کام نہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ این جی اوزکی رجسٹریشن کی نگرانی وزارت داخلہ کاکام ہے، ہماری افرادی قوت ایک ایسے کام میں لگی ہے جو ہمارامینڈیٹ ہی نہیں۔

Umar Ayub Khan

وزارت اقتصادی امور

این جی اوز

Tabool ads will show in this div