اسلام آباد:ایف10میں کھلی کچہری،اےسی شالیمارکی مسائل حل کرنےکی یقین دہانی
اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنرشالیمارعبداللہ خان نے ایف ٹین کھلی کچہری میں شہریوں کے بنیادی مسائل فوری حل کرنے اور متعلقہ محکموں کوعمل درآمد کرکے کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
اسسٹنٹ کمشنرشالیمارعبداللہ خان نے محکمہ واپڈا، نادرا، سی ڈی اے، پولیس، ایم سی آئی حکام کے ہمراہ ایف ٹین مرکزمیں تاجر برادری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے مختلف مسائل پرشکایات درج کروائی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کچھ مسائل فوری حل کروادیے جبکہ دیگر مسائل پر تاجر یونین کے ساتھ مشاورت سے کاموں کا جلد حل کرنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنرنےہوٹلز کی صفائی اورکرونا ایس او پیزچیکنگ کے ساتھ گیس سلنڈر مناسب بندوبست پرنہ رکھنے پرسلںڈرضبط کرکے متعلقہ افراد کے خلاف پولیس کوکاروائی کی ہدایات کیں۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری کسی بھی وقت اپنے جائز کاموں کے حل کیلئے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے اور اس کا بھرپورحل نکالاجائے گا۔