مظفرگڑھ: بزرگ شخص کو جلانےکی کوشش، 4افراد کیخلاف مقدمہ درج

متاثرہ شخص کے جسم کا 30فیصد حصہ متاثر ہوا

Ambulance

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سلطان پور میں بزرگ شخص کو آگ میں پھینکنے اور جلانے کی کوشش میں 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ شخص افضل کے بیٹے ناصر عباس نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ 4 ملزمان فتح محمد، محمد درویش، محمد ندیم اور محمد بابر نے لکڑیوں سے آگ جلا کر اسکے والد کو آگ میں ڈالا، راہگیر خاتون کی اطلاع پر وہ موقع پر پہنچا اور اپنے والد کو آگ سے نکالا۔

بیٹے کے مطابق ملزمان نے اسکے والد افضل کو آگ میں ڈال کر مارنے کی کوشش کی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص افضل کے جسم کا 30 فیصد حصہ آگ سے متاثر ہوا ہے، جس کو وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کے برن یونٹ ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سیت پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں فریقین میں زمین کی حدبندی کے حوالے سے تنازع بھی موجود ہے۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div