ملتان سلطانز کا آفریدی کو تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کو دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے تحفہ بھیج دیا۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سلطانز کی جانب سے بھیجے گئے تحفے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فرنچائز کا شکریہ ادا کیا۔
آفریدی نے اس تحفے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے تین یادگار سیزن ملتان سلطانز کے ساتھ گزارے اور مجھے فخر ہے کہ آخری سیزن میں ملتان چیمپئن بھی بنی‘۔
Thank you @MultanSultans for this wonderful gift. Spent three memorable seasons with Multan and am proud of the fact that we finished last season as champions! Best of luck to Alamgir Sb. and the team. Will always be praying for their success! #SultansFamily pic.twitter.com/TY6GMmfvVs
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 2, 2022
انہوں نے سلطانز فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی کو نیا آئی فون اور گزشتہ سیزن میں فتح کے وقت کی یادگار تصویر بھیجی گئی ہے۔