یہ آواز لتا منگیشکرکی نہیں ہے

آوازکی مماثلت آپ کوحیران کردے گی
Feb 03, 2022

لتا منگیشکرکے پرستاروں نے کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ ایک دن وہ ہوبہوانہی جیسی آواز سُن سکیں گے جس کی مالک کسی پروفیشنل گلوکارہ کے بجائے ایک کم عُمرلڑکی ہوگی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ علشبہ کو قدرت نے ہوبہوبھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرجیسی آوازسے نوازاہے۔

سماء ٹی وی کے مارننگ شونیا دن میں شریک علشبہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی گارہی ہیں، اُن کے والد بھی گلوکارہیں جنہوں نے بیٹی کو بھی گانے کی ترغیب دی۔

علشبہ کے پسندیدہ گلوکاروں میں عاطف اسلم،علی ظفر، آئمہ بیگ اورملکہ ترنم نورجہاں شامل ہیں،جبکہ بھارت میں انہیں سب سے زیادہ لتا منگیشکرہی پسند ہیں اورشاید یہی وجہ ہے کہ خود علشبہ کی آواز میں بھی انہی کا رنگ جھلکتا ہے۔

والد کے ساتھ گائیکی کی پریکٹس کرنے والی علشبہ نے اپنی پڑھائی اور دیگرمصروفیات کے اوقات کار مقررکررکھے ہیں تا کہ یہ شوق تعلیم کے آڑے نہ آئے۔

علشبہ نے گائیکی کی ٹپس بھی ساتھ شیئرکی، جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے۔

lata mangeshkar

ALISHBA

Tabool ads will show in this div