پاکستان میں کرونا سے 24 گھنٹوں ميں 42 اموات

پاکستان کرونا کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر

پاکستان میں عالمی وبا کرونا سے ایک روز میں ریکارڈ 42 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، جہاں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ عالمی وبا سے مزید 42 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار 830 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ مزید 7 ہزار 839 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 372 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، جب کہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہو چکی ہے۔

 این سی او سی کی جانب سے عوام سے زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک اُنتيس ہزار تين سو باہتر افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ پاکستان کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان

این سی او سی

Tabool ads will show in this div