بلوچستان:نوشکی اورپنجگور میں دہشتگردوں کے حملے، ترجمان پاک فوج

فورسز نے حملے ناکام بنادیئے، آئی ایس پی آر
Feb 03, 2022

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیئے گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دھماکوں کے نتیجے میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے کی تصدیق کردی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیئے جبکہ جوابی کارروائی میں تخریب کاروں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب نمائندہ سماء کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان قمر مسعود کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے کیمپوں کے قریب زوردار دھماکے ہوئے، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی،  پنجگور میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے سے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر، رہائشگاہوں، افسر کلب اور سول اسپتال سمیت کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

نوشکی پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

بلوچستان

نوشکی

دہشت گردوں کا حملہ

آئی ایس پی آر

Tabool ads will show in this div