دو سابق کپتان ایک دوسرے سے الجھ پڑے

سرفراز احمد کا ٹوئٹ کے ذریعے جواب
Feb 02, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور سلمان بٹ ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر 'سرفراز احمد نے جواب دیا کہ پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر نیت پر بھاشن دے گا تو الللہ ہی حافظ ہے'۔

سلمان بٹ نے سابق کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز کھلاڑیوں کو مشورہ نہیں دیتے بلکہ حکم چلاتے ہیں، جس سے ملک کو منفی تاثر باہر جاتا ہے۔

سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ہاتھ جوڑ کر اپنی مرضی کی فیلڈ مانگ رہا تھا تاہم سرفراز اپنی مرضی چلا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز ٹیم کی قیادت کرتے ہیں تو ہار کو جواب بھی دیں، دو سال سے گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شکست کھارہی ہے اس کی زمہ داری لیں۔

سرفراز احمد

سلمان بٹ

Tabool ads will show in this div