پی ایس ایل7: انگلینڈ مزید 6 کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے

تین روز آئسولیشن میں رہیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے مزید 6 انگلش کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان پہچنے والے کھلاڑیوں میں جیمز ونس، ثاقب محمود، کرس جورڈن، جیسن رائے، لیام ڈاسن اور فل سالٹ شامل ہیں۔انگلش کرکٹرز کو پی ایس ایل میں اپنے اپنے اسکواڈز جوائن کرنے کے لیے تین روز کا آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

انگلش کرکٹرز کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے منفی آنے کے بعد کھلاڑی اسکواڈز کو جوائن کرنے کے اہل ہونگے۔

پی ایس ایل7:کراچی کنگز کو پہلا دھچکا لگ گیا

دوسری جانب پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج پی ایس ایل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، زلمی کو افغان اوپنر حضرت اللہ زازئی کی خدمات حاصل ہونگی۔

ایونٹ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 2، 2 کھیل رکھے ہیں جبکہ ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے، دونوں ٹمیں پوائٹنس ٹیبل پر 4 چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

جیمز ونس

کرس جورڈن

جیسن رائے

Tabool ads will show in this div