کوک اسٹوڈیوسیزن14میں 'نیڑے نیڑے وس'بھی چھاگیا

یہ رواں سیزن کاپانچواں گانا ہے

کوک اسٹوڈیوسیزن 14 کےشاندارآغازکےبعد گزشتہ روزریلیز کیاجانے والا پانچواں گانا 'نیڑے نیڑے وس ' بھی شائقین کی امیدوں پر پورااترا-

رواں سیزن کا پریمیئر14جنوری کو نصیبو لعل اورعابدہ پروین کےگانے تُوجُھوم سے ہوا جس نے ریلیز ہوتے ہی فوری مقبولیت حاصل کی۔

روحیل حیات کےکوک اسٹوڈیوچھوڑنے کے بعد زلفی نے باگ دوڑ سنبھالی توپریمیئرسے قبل ہی شائقین موسیقی کو ان سے کافی زیادہ توقعات وابستہ تھیں، تُوجھوم کی شاندارکامیابی کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے نصیبو لعل کو موقع دینے پرزلفی اورعابدہ پروین کے اس آئیڈیا کو بے حد سراہا ۔

تُوجھوم کے بعد قدیم وجدید بلوچی موسیقی کا امتزاج لیے ‘کنایاری’ ریلیز کیا گیا جسے کیفی خلیل اوروہاب بگٹی کے علاوہ پاکستان کی پہلی حجابی ریپر ایوا بی نے گایا ہے جو کراچی کے علاقے لیاری کی رہائشی اور صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھتی ہیں۔کنایاری میں ایوابی کے مغربی اندازمیں ریپنگ کے اسٹائل کو بہت پسند کیاگیا۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/zQDAi8tI-cU"]

کوک اسٹوڈیوکے ایسوسی ایٹ پروڈیوسرعبداللہ صدیقی کے مطابق، زلفی چاہتے تھے کہ کنا یاری ایک بی-پاپ (بلوچی پاپ) ٹریک ہو جو کے پاپ (کورین پاپ ) گانوں کی طرح مقبولیت حاصل کر سکے۔

دو شاندار گانوں کے بعد 23 جنوری کو عاطف اسلم اورمومنہ مستحسن کا ' سجن دس نا' ریلیز کیا گیا۔ گانے کوآپس میں تنازع رکھنے والے دومحبت کرنے والوں کے طور پرگارہے ہیں، جن کے درمیان شہرت نے دیوارکھڑی کر دی ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/HrFlFMK1mKI"]

سجن دس نا کوسوشل میڈیاپرخاص پزیرائی حاصل نہیں ہوسکی، گو کچھ لوگوں نے مومنہ اورعاطف کی جوڑی کو پسند کیا تاہم بیشترکا خیال تھاکہ دونوں کی آوازیں ایک ساتھ نہیں جچیں۔

تُوجُھوم، کنایاری اور سجن دس نا کے بعد کوک اسٹوڈیو کا چوتھا گانا' محرم ' 28 جنوری 2022 کو ریلیزکیا گیا جسے اصفرحسین اور گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کی جانے والی پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے گایا، محرم کو بھی سوشل میڈیا پربھرپورپزیرائی حاصل ہوئی۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/BUm_hFMlsgg"]

کوک اسٹوڈیو میں رواں سیزن کاپانچواں گانا ' نیڑے نیڑے وس' پنجابی زبان میں ہے جسے سوچ بینڈ اوربٹ برادرزنےگایا ہے، گانے کونئےاندازمیں پیش کرتے ہوئےاس میں جدید موسیقی اورپاپ ٹچ شامل ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/diGJy8eFbWw"]

نیڑے نیڑے وس کی شاعری بٹ برادرز(عمیراور شمروزبٹ )اورعدنان ڈھول کی ہے، کمپوزیشن میں ان کےسوچ بینڈ اورربی احمد بھی شامل ہیں۔

گانے کے لیے سوشل میڈیا پربھرپور پسندیدگی ظاہرکی جارہی ہے۔

گزشتہ روز ریلیزکیےجانے والے اس گانے کواب تک 11 لاکھ سے زائدافراد سن چکے ہیں۔

NERAY NERAY VAS

COKE STUDIO 14

TU JHOOM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div