ٹیپ میڈٹی وی پی ایس ایل7 کوبراہ راست ڈیجیٹل نشرکریگا

بغیر اشتہارات میچز کی لائیو اسٹریمنگ کا اعلان

PSL

ٹیپ میڈ، پاکستان کے معروف ہائی کوالٹی لائیو اسٹریمنگ کے ساتھ ویڈیو ان ڈیمانڈ اسٹریمنگ پلیٹ فارم، کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیم پر سبسکرائبرز کے لیے بغیر اشتہارات پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے تمام میچز کی لائیو اسٹریمنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیپ میڈ نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے حال ہی میں منعقدہ بولی میں ایچ ڈی کوالٹی میں ڈیجیٹل برانڈ کاسٹ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

ٹیپ میڈ پی ایس ایل کا پہلے سیزن سے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر رہا ہے، جس میں تمام سیزنز کی ایچ ڈی کوالٹی میں بہترین اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کی گئیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ ناظرین کا منتخب کردہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

رواں سال اپنی سہولیات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ٹیپ میڈ نے نئے صارفین کے لیے مکمل سبسکرپشن فیس کی ادائیگی سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں سیزن کی ایک ہفتہ کی مفت اسٹریمنگ ٹرائل کی پیشکش کی ہے۔

اس موقع پر ٹیپ میڈ کے سی ای او یاسر پاشا کا کہنا تھا کہ ٹیپ میڈ پی ایس ایل کی مسلسل ساتویں سال اسٹریمنگ کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے، ہمارے سبسکرائبرز اب خصوصی طور پر ٹیپ میڈ پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں سیزن کو بغیر کسی اشتہارات کے ایچ ڈی کوالٹی میں لائیو اسٹریمنگ کے ذریعہ دیکھ سکیں گے۔

تو اب صارفین پی ایس ایل کا سیزن کہیں بھی، کسی بھی وقت، کسی بھی ڈیوائس کے ذریعہ، چاہے ویب ہو، فون ہو یا اسمارٹ ٹی وی، ایچ ڈی کوالٹی میں بغیر اشتہارات میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سبسکرائبرز آئی او ایس اور اینڈروئیڈ ایپ کے ذریعہ اپنے موبائل فون سے کاسٹ کی مدد سے کسی بھی اسمارٹ ٹی وی پر بھی اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستان کا شمار کرکٹ کی سب سے زیادہ پزیرائی کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں کرکٹ کو بنیادی طور پر ہر دوسرے کھیل سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

کوویڈ-19 کی وباء کے باعث میدان میں جاکر میچ دیکھنا مشکل ہوگیا ہے، اسی وجہ سے آن لائن لائیو اسٹریمنگ کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم لائیو نشریات میں اشتہارات کی بھرمار، انٹرنیٹ کی اسپیڈ اور کم بینڈوتھ کی وجہ سے مسلسل بفرنگ اور خراب کوالٹی کے باعث محدود تھی لیکن ٹیپ میڈ کے ذریعہ سبسکرائبرز اب ان تمام دشواریوں کے بغیر اینڈروئیڈ یا آئی او ایس پر ٹیپ میڈ ایپ پر سائن اِن کرکے اعلیٰ معیار کی اسٹریمنگ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Tabool ads will show in this div