سندھ میں کرونا ویکسینیشن کی گھر گھر مہم کا آغاز

مہم 14 فروری تک جاری رہے گی
[video width="848" height="480" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/WhatsApp-Video-2022-02-01-at-12.04.53-PM.mp4"][/video]

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں گھر گھر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مہم کا افتتاح کردیا۔

گھر گھر مہم کے پہلے مرحلے میں آج یکم فروری بروز منگل سے 14 فروری تک کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے دوران ایک کروڑ 27 لاکھ 48 ہزار 123 افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا جائے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت سندھ نے بتایا کہ مہم کے دوران 12 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے، لوگوں کو وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہے۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے بعد کرونا ہونے کی صورت میں لوگوں میں وائرس کے مضحر اثرات بہت کم حد تک دیکھنے میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں وینٹیلٹر پر آنے کی نوبت کم سے کم ہو، لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ویکسینیشن کیوں ضروری ہے۔

دوران مہم 57 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لگایا جائے گا۔ مجموعی طور پر کرونا ویکسین مہم کے دوران ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 137 افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

کرونا ویکسین مہم کے دوران 10 ہزار 988 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز اور سوشل موبلائزرز کی مدد لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرونا ویکسین کی گھر گھر مہم محکمہ صحت سندھ، این سی او سی اور ای پی آئی کے اشراک سے کی جا رہی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں کرونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 301 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، سندھ میں 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، بلوچستان میں 34 ہزار 417، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429 جب کہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صحت

کرونا

گھر گھر مہم

Tabool ads will show in this div